فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور پاک فوج مل کرحل کریں گے :میجرجنرل آصف غفور

فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور پاک فوج مل کرحل کریں گے :میجرجنرل آصف غفور
فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور پاک فوج مل کرحل کریں گے :میجرجنرل آصف غفور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور فوج مل کر حلکریں گے ، جتنی دکانیں گرائی گئی تھیں ، اس سے زیادہ بنا دی گئی ہیں، پہلے ان کا حق ہے جن کی دکانیں گرائی گئی تھیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور فوج مل کر حل کریں گے ، جتنی دکانیں گرائی گئی تھیں ، اس سے زیادہ بنا دی گئی ہیں، پہلے ان کا حق ہے جن کی دکانیں گرائی گئی تھیں، فہرستوں کی جانچ پڑتال ہوگی تاکہ اصل مالکان کودکانیں مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان فوج کی اتنی اسعداد نہیں کہ وہ اپنے سارے علاقے کو دیکھ سکے ، وہ ہم پر الزام لگاتے تھے کہ ہماری طرف سے لوگ وہاں جا کر حملہ کرتے ہیں لیکن اب ہم نے سرحد پر آہنی باڑ لگا دی ہے ، بہت جلد یہ آہنی باڑ سارے بارڈر پر لگادی جائے گی ، آہنی باڑ پر زیادہ تر دہشت گرد حملے کرتے تھے اور ان کی جانب سے یہ باڑ لگانے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی ، افغان فوج یہ سمجھتی ہے کہ یہ آہنی باڑ ان کیلئے بھی فائدہ مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہڈ یورنڈ لائن پہلے ڈیڈایشو تھا اور ابھی ڈیڈایشو ہے ، امریکی انخلاءسے اگر افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو آہنی باڑکی وجہ سے اثرات پاکستان پر نہیں پڑیں گے اور پہلے کی طرح حالات کنٹرول سے باہر نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے واپس جانے سے امن کی صورتحال مزید بہتر ہوجائیگی ، ان کی وجہ سے دہشت گردی کا کوئی اکا دکا واقعہ ہوتاہے ، فاٹا کے حوالے سے حکومت کی ترجیح ہے کہ جلد از جلد انضمام کا عمل مکمل کیاجائے ، اس کے بعد لوکل باڈیز کے الیکشن ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ڈیزائن سے شورمچایاجارہاہے ، جو بہن سوشل میڈیا پر شور کررہی تھی ، اس نے کہاہے کہ یہ واقعہ پانچ سال پہلے ہوا تھا ، اس حوالے سے جرگہ بھی ہواہے جس نے اس واقعہ کو غلط قرار دیدیاہے ، ایسے واقعات اس علاقے کی کلچر کے بھی خلاف ہیں۔

مزید : قومی /دفاع وطن