جنوبی پنجاب پر نئی پوزیشن لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کو پرانی قرارداد واپس لینا ہوگی:احسن اقبال کا دعویٰ

جنوبی پنجاب پر نئی پوزیشن لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کو پرانی قرارداد واپس لینا ...
جنوبی پنجاب پر نئی پوزیشن لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کو پرانی قرارداد واپس لینا ہوگی:احسن اقبال کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب میں دوصوبوں کی تشکیل کی قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوچکی ہے، اب پنجاب اسمبلی اس حوالے سے کوئی نئی پوزیشن لینا چاہتی ہے تو اس کو دوتہائی اکثریت سے یہ قرارداد واپس لینا ہوگی ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دو صوبوں کی قرارداد مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان کی حمایت سے پیش کی ہے ، اس پر ہم اپوزیشن کی حمایت لینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے ، اس حوالے سے جو قرارداد پنجاب اسمبلی نے پیش کی تھی ، وہ موثر ہے ،پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب میں دوصوبوں کی تشکیل کی قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوچکی ہے اور اسی کی بنیاد پر ہم نے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کیاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ اگر اب پنجاب اسمبلی اس حوالے سے کوئی نئی پوزیشن لینا چاہتی ہے تو اس کو دوتہائی اکثریت سے یہ قرارداد واپس لینا ہوگی ۔

مزید :

قومی -