وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر افغان عوام بھی خوش ہو جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر ...
وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر افغان عوام بھی خوش ہو جائے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے طورخم بارڈر کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کو چوبیس گھنٹے فعال بنانے کیلئے میں نے متعلقہ حکومتی اداروں کو آئندہ 6 ماہ کے اندر تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فریضہ سونپا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ قدم برادر ممالک کے مابین تجارت اور بین العوام روابط کے فروغ کیلئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔

مزید : قومی