حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تفتیش خراب کردی ہے :رانا ثنا ءاللہ کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تفتیش خراب کردی ،پور ی قوم دیکھ رہی ہے کہ حکومت نے کیا تماشہ لگایا ہوا ہے۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تفتیش خراب کردی ہے ، تحقیقات سے پہلے ہی وزراءکے متضاد بیانات سامنے آچکے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مرنیوالوں کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پور ی قوم دیکھ رہی ہے کہ حکومت نے کیا تماشہ لگایا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مقدمے کا کوئی قانون نہیں ہے ۔