آصف زرداری کیخلاف 5ریفرنس براہ راست دائر کئے جائیں گے :ذرائع نیب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹ کیس جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بلایا جاسکتاہے جبکہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 5ریفرنس براہ راست جاری کئے جائیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی زاہد گشکور ی نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی اور نیب میں دستاویزات کا تبادلہ ہواہے اور اس حوالے سے نیب اورایف آئی اے کی ٹیموں کے اہم اجلاس بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کسی بھی آنیوالے دن میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور کسی بھی شخص کو جو اس رپورٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ، ان کوسمن جاری کرسکتی ہے ۔ اس وقت نیب کی جانب سے 40افراد کوبھی سمن جاری کئے جا سکتے ہیں، ایف آئی اے اور نیب کے لوگوں کاخیال ہے کہ پانچ ریفرنس سابق صدر آصف زرداری کے خلاف براہ راست دائر کئے جائیں گے ۔