شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے ، عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا: عثمان بزدار

شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے ، عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا: عثمان ...
شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے ، عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا: عثمان بزدار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی گنجائش نہیں ہے۔ شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان اور چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرپشن فری ملک بنے گا۔کپتان کی برس ہا برس کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور عوام نے نئے پاکستان کا مینڈیٹ دیاہے۔ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔تحریک انصاف کے دور میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -