سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ،کپتان کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا

سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ،کپتان ...
سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ،کپتان کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی لگائے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی سی بی سرفراز احمد کی پابندی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ فورم میں اپیل دائر کرنے اور آئی سی سی کی جانب سے انصاف کے دوہرے معیار کے خلاف بھی آواز اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ 2007 میں بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے میچ کے دوران تلخ کلامی پر آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کو بندر کہا تھا۔آئی سی سی نے ہربھجن سنگھ پر الزام ثابت ہونے پر بھارتی کھلاڑی پر تین میچوں کی پابندی لگائی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے شدید رد عمل پر آئی سی سی کو ہربھجن سنگھ پر سے عائد پابندی ہٹانا پڑی۔

مزید : کھیل