رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ہنی مون کیلئے جگہ کی تلاش شروع کردی

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ہنی مون کیلئے جگہ کی تلاش شروع کردی
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ہنی مون کیلئے جگہ کی تلاش شروع کردی

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہت جلد شادی کرنے جارہے ہیں اور انہوں نے اس کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ رنبیر اور عالیہ رواں برس شادی کریں گے یا نہیں لیکن انہوں نے تیاریاں ضرور شروع کردی ہیں۔ انہوں نے ہنی مون کے مقام کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے ، اس مقصد کیلئے جزائر بہاماس، فن لینڈ اور سوئٹزر لینڈ میں سے کسی ایک جگہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے ان کے والدین انتہائی پرجوش ہیں اور انہوں نے ’کرشنا راج‘ کے نام سے ایک عمارت بھی تعمیر کرادی ہے، رشی کپور اور نیتو سنگھ کی خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کی تمام رسومات نئے گھر میں انجام پائیں۔

مزید : تفریح