ووہان میں پھنسے 500 پاکستانی طلبہ کا معاملہ، چینی سفیر بھی میدان میں آگئے

ووہان میں پھنسے 500 پاکستانی طلبہ کا معاملہ، چینی سفیر بھی میدان میں آگئے
ووہان میں پھنسے 500 پاکستانی طلبہ کا معاملہ، چینی سفیر بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ خیریت سے ہیں۔

پاکستانی طلبہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی طلبہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی سفیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ووہان میں مقیم 500 پاکستانی طلبہ خیریت سے ہیں، چینی حکومت پاکستانی طلبہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 3 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں لیکن کوئی بھی تصدیق شدہ واقعہ موجود نہیں ہے، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو مد نظر رکھ کر بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد