کلیم امام کو ہٹا کر کس کو آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

کلیم امام کو ہٹا کر کس کو آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ بڑا دعویٰ ...
کلیم امام کو ہٹا کر کس کو آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات رنگ لے آئی، وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کی جگہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران ان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی