اساتذہ کا احتجاج‘ محکمہ تعلیم میں آن لائن تبادلوں کا پرانا سسٹم بحال
راجن پور‘ جام پور(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے احتجاج پر پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم میں تبادلوں کے لیے آن لائن سسٹم کو ختم کرکے ڈائریکٹر یٹ کی بحال تک گریڈ سولہ تک کے تمام اختیارات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو سونپ دیے۔ مارچ سے اس منصوبے (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
پر عمل درآمد شروع ہونے کا امکان۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے ان لائن تبادلوں کے لیے پراناسسٹم بحال کر دیا ہے۔ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کے تبادلوں کا اختیار ڈائریکٹریٹ کی بحال تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس ہو گا۔ جبکہ گریڈ سترہ کے اساتذہ کے تبادلے ڈپٹی کمشنر ز کریں گے جبکہ اٹھارہ اور انیس اور بیس کے گریڈ کے افسران کے تبادلے وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد سیکرٹری تعلیم پنجاب ہی کریں گے۔ اگلے سال سے اس منصوبے پر عمل درامد ہو گا۔ مارچ میں تبادلوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے درخواست طلب کی جائیں گی۔ 31اگست تک تبادلوں کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اگلے سال میں نئے کھلنے والے سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کے لیے ایس۔ این وی کی منظوری کے لیے تین ہزار سٹاف پر مشتمل مراسلہ وزیر تعلیم پنجاب کو بھجوایا جا چکا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب کے غیر ملکی دورے کے واپسی کے بعد حتمی منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ گریڈ اٹھارہ۔ انیس اور بیس کی پانچ سو بیس اسامیوں کی منظوری کا عمل اخری مراحل میں ہے۔ واضع رہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری نے ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب کو مسلہ کی طرف توجہ دلائی تھی۔ دوسری طرف پنجاب ٹیچرز یونین کے پنجاب صدر حافظ محی الدین خان جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری دیگر عہدیداران پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔ ا س عمل سے اساتذہ کے مسائل حکومتی ویژن کے مطابق ن کی دیلز پر حل ہو نگے۔
بحال