محکمہ سکول ایجوکیشن‘ اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی لگانے کی تیاریاں

  محکمہ سکول ایجوکیشن‘ اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی لگانے کی تیاریاں

  



خانیوال(نمائندہ پاکستان) سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم کیلئے چھٹیوں پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا محکمہ کی جانب سے تمام (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیاگیا ہے کہ جس میں شارٹیج کے باوجود اساتذہ کو چھٹیاں دینے پر تشویش اظہار کیاگیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے لیکن پھر بھی اتھارٹی حکام کی جانب سے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے چھٹیاں دی جارہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کی ہدایت ہیں 3روز میں ان اساتذہ کا ریکارڈ بجھوایا جائے جو اعلیٰ تعلیم کیلئے چھٹی پر ہیں۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر