ٹبہ سلطان پور‘پاسکو مراکز میں گندم کا بڑا سٹاک خراب ہونیکا خدشہ

ٹبہ سلطان پور‘پاسکو مراکز میں گندم کا بڑا سٹاک خراب ہونیکا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)حکو مت پنجاب کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی کے باعث ٹبہ سلطان پور، چک نمبر124ڈبلیو بی، چک نمبر160ڈبلیو بی سمیت مختلف پاسکومراکز میں ابھی تک گندم کاسال2017سے لیکر2019کا اسٹاک جوں کی توں موجود ہے پاسکو مراکز سے (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

ابھی تک ایک گندم کی بوری بھی نہیں اُٹھائی گئی ہے گندم کا اسٹاک نہ اُٹھائے جانے کی وجہ سے گندم مٹی کا ڈھیربننے لگی ہے گندم کا پرانہ اسٹاک جوں کی توں موجود ہونے کے باعث کاشتکاروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے کاشتکاروں کاکہنا ہے کہ ابھی تک گندم کا اسٹاک نہیں اُٹھایا گیا گندم کی نئی فصل آنے میں دو سے آڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں لیکن پاسکو حکام کی غلفت کی وجہ سے ابھی تک سال2017کا پرانہ گندم کا اسٹاک بھی موجود ہے جس سے خدشہ پیداہورہاہے کہ حکو مت گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاسکو مراکز میں گندم برائے نام ہی خرید نے کے لئے اقدامات کرے گی کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاسکوکے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پاسکومراکز میں موجود گندم کا پرانہ اسٹاک فوری طور پر اٹھانے کے لئے اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ نئی گندم کی خریداری کے لئے امکانات پیدا ہوسکیں۔
خدشہ