جامعہ زکریا‘ ایم ایس سی سالانہ امتحان مختلف مضامین کے نتائج کااعلان

  جامعہ زکریا‘ ایم ایس سی سالانہ امتحان مختلف مضامین کے نتائج کااعلان

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا نے ایم اے،ایم ایس سی سالانہ امتحان 2019ء کے مختلف مضامین کے نتائج کا اعلان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کردیا ہے،نتائج کے مطابق ایم اے عربی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں کل 145امیدواروں نے شرکت کی‘ ان میں سے 48پاس اور97فیل ہوگئے،نتیجہ 33.10فیصد رہا،ایم اے تاریخ پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل 29امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 9پاس اور20فیل ہوگئے،نتیجہ 31.03فیصد رہا،ایم اے پنجابی پارٹ فرسٹ کے امتحان میں 23امیدواروں نے شرکت کی‘ ان میں سے 9پاس اور 14فیل ہوئے،نتیجہ 39.13فیصد رہا،نتائج کے مطابق ایم اے فارسی پارٹ فرسٹ کے امتحان میں صرف ایک امیدوار شریک ہوا اور وہ بھی فیل ہوگیا،نتیجہ صفر فیصد رہا،ایم اے فلاسفی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں 5امیدواروں نے شرکت کی‘ ان میں سے 4پاس اور ایک فیل ہوگیا،نتیجہ 80فیصد رہا،ایم اے انگلش پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں کل 244امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 136پاس اور 109فیل ہوگئے،نتیجہ 55.33فیصد رہا،ایم اے پنجابی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں کل 21امیدواروں نے شرکت کی‘ ان میں سے 12پاس اور9فیل ہوگئے،نتیجہ 57.14فیصد رہا،نتائج کے مطابق ایم ایس سی شماریات پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں کل 10امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 9پاس اور ایک امیدوار فیل ہوا،نتیجہ 90فیصد رہا،ایم ایس سی زوالوجی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں صرف 2امیدوار شریک ہوئے ان میں سیایک پاس اور ایک فیل ہوگیا،نتیجہ 50فیصد رہا،نتائج کے مطابق ایم ایس سی شماریات پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل 8امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 6پاس اور 2فیل ہوگئے،نتیجہ 75فیصد رہا۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر