ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ جسٹس چودھری محمد اقبال رخصت پر چلے گئے‘ متعد د مقدمات کی سماعت ملتوی

  ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ جسٹس چودھری محمد اقبال رخصت پر چلے گئے‘ متعد د ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ملتان ہا ئیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال گزشتہ روز رخصت پر چلے گےء جبکہ اس ہفتے کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

روسٹر میں جسٹس جواد حسن کا نام شامل نہیں ہے۔جس کے وجہ سے پیر کے روز متعدد مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی اور اس ہفتے میں ڈویثرن بنچ نہ بن سکے۔رواں ہفتے کے روسٹر کے مطابق تین ڈویثرن بنچ تشکیل دئے گئے جن میں پہلے ڈویثرن بنچ میں مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورجسٹس صادق محمود خرم۔دوسرے بنچ میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل ا ختر شبیر اور تیسرے بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ہے جسٹس چوہدری محمد اقبال کے خصت پر ہونے کی وجہ سے یہ بنچ نہ بن سکا۔