لطف آباد : اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت ‘ مال افسروں سمیت 12افراد نیب ٹیم کے سامنے پیش

  لطف آباد : اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت ‘ مال افسروں سمیت 12افراد نیب ...

  



ملتان (وقائع نگار)) نیب ملتان بیورو میں تحصیل صدر کے موضع لطف آباد میں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو جعلسازی سے فروخت کرنے کے الزام میں جاری انکوائری میں محکمہ مال کے افسران سمیت 12 افراد نیب ملتان دفتر میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔متعلقہ ریکارڈ بھی جمع کروادیا۔اس سے قبل سابق اسسٹنٹ کمشنر صدر طیب خان نے بھی معاملے کی تحقیقات کی تھیں۔واضح رہے کہ ملتان کے علاقے لطف آباد میں محکمہ ریونیو, پراپرٹی ڈیلرز اور با اثر افراد کی ملی بھگت سے صوبائی حکومت کی اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی نجی ہاؤسنگ سکیم کو فروخت کر دی گئی تھی شہری منیر کی درخواست پر نیب اور اینٹی کرپشن نے معاملے کی انکوائری شروع کی تھیں بعدازاں معاملے کی تحقیقات نیب نے ہی سنبھال لیں اور درخواست گزار سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

جعلسازی

مزید : ملتان صفحہ آخر