ڈیرہ غازیخان‘ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی‘ حقوق حاصل‘ حنیف پتافی غریب مسیحی گھرانوں میں امدادی چیک تقسیم

  ڈیرہ غازیخان‘ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی‘ حقوق حاصل‘ ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریگی اس وقت ملک بالخصوص پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔تمام ائیرپورٹ پر کاونٹرز قائم کرکے بیرون ممالک سے آنے والوں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کٹس درآمد کرائی جارہی ہیں۔محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات پر ماہرین کی ٹیم چین بھجوائی جائے گی جو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تربیت حاصل کرے گی۔ علاوہ ازیں مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے غریب مسیحی گھرانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے،سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ میں تقریب منعقد ہوئی،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق فلاح و بہود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں اقلیتوں کو بھی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرتے ہو ئے کیا۔اقلیتوں کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے ڈپٹی ڈائریکٹرپاکستان بیت المال نوید عباس کلاچی نے حکومت پنجاب کی طرف سے مسیحی برادری کے مستحق و نادار افراد کو امدادی چیک دیتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیتوں کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان بیت المال کی جانب سے مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت پر خصوصی توجہ دی ہے اس تقریب میں سلیم الیاس مسیح،ملک محمد حنیف آرائیں،سرداراحمد نیازی،ظفر بشیربھٹہ،یونس پرویز، پیٹرجوزف گل،پادری پرویز قمر،بوٹا مسیح،لال مسیح بھی موجود تھے۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر