وکٹوریہ ہسپتال‘ گردوں کی کامیاب پیوند کاری‘ ڈاکٹرز‘ سٹاف کے اعزاز میں تقریب

وکٹوریہ ہسپتال‘ گردوں کی کامیاب پیوند کاری‘ ڈاکٹرز‘ سٹاف کے اعزاز میں ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)کڈنی سنٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم اور ان کی ٹیم نے گذشتہ 14ماہ میں 28افراد کے گردوں کی کامیاب پیوندکاری کر کے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔کڈنی سنٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کڈنی سنٹر کے کانفرنس روم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر63صفحہ7پر)

شوزب سعید، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض، ممبر بورڈ آف مینجمنٹ قائد اعظم میڈیکل کالج و بہاول وکٹوریہ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سعید ملک، ریحان بن جاوید، ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمن، ممبر ایوالیوشن کمیٹی ملک اعجاز ناظم،کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر سلمان ارشد، صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر، ڈاکٹرز، گردے عطیہ کرنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ بہاول پور میں کڈنی سنٹر میں گردوں کی کامیاب پیوندکاری کی جا رہی ہے جہاں اس خطہ اور دور دراز علاقے کے مریضوں کا مفت علاج ا ور گردوں کی پیوند کاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہاول پور ضلع کے چار تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جدید ڈائلاسز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ میں مزید سہولیات کی فراہمی کے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم نے بتایا کہ کڈنی سنٹر میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جہاں قابل، محنتی اور تربیت یافتہ ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ میں جدید مشینری کی مدد سے گردوں کی پیوند کاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019ء میں ایک لاکھ 22ہزار مریضوں کا آؤٹ ڈور میں معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 14ماہ میں 28افراد کی گردوں کی پیوندکاری کی گئی الحمد للہ تمام مریض صحت یاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت علی تبسم اور ان کی ٹیم ممبران کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کو مزید کامیاب اور مستحکم بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ممبر بورڈ آف مینجمنٹ ریحان بن جاوید نے کی۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر