ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

مظفر آباد کے علاقے مدینہ صحرائے صابر حسین سے دو نامعلوم مسلح ڈاکو نے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر گولی مارکر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ڈاکٹر اختر والی پلی کے قریب محمد اسلم سے دوافراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بارہ فیض میں عباس سے دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 83ہزار نقدی،8تولہ زیورلیگئے، محلہ شریف پورہ سے ندیم اختر کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر کے علاقے میں واقع النور میرج ہال سے محمد نعمان دیگر افراد کے سات موبائل چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے متی تل محمد رمضان کے بھانہ سے تین بکرے مالیت 80ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جلال ا?باد عابد حسین کی گائے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محلہ صدیق ا?باد عبدالروف کے گھر سے نقدی90ہزار،8تولہ زیور اور دیگر گھریلوں سامان،تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے گردیز پور محمد دانش کی دوکان سے 1لاکھ20ہزار مالیت کا سامان، تھانہ راجہ رام کے علاقے 11فیض ساجد کے گھر کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور بکریاں مالیت1لاکھ25ہزار چوری کرکے لیگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مدنی سنٹر محمد سرفراز جبکہ حسین ا?گائی بازار محمد سلیمان کی موترسائیکل چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر