وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کے دیور اخوند تیمور رضا انتقال کر گئے‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کا اظہار افسوس
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل کے دیور اور اخوند ہمایوں رضا کے بھائی اخوند تیمور رضا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں مرحوم کا کافی عرصہ قبل روڈایکسڈنٹ ہوا(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
تھا اور ہیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے اور کافی عرصہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئے تھے بعد ازاں کچھ عرصہ قبل اس پر فالج کا اٹیک ہوا اور اس حوالے سے انکا علاج ہورہا تھا مرحوم کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ جس پر مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔