کالے یرقان کا حملہ‘ 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  کالے یرقان کا حملہ‘ 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

تھم سکا‘ 2خواتین سمیت مزید 3 افراد ہسپتال میں چل بسے تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی70سالہ انوربی بی‘ کشمور کی60سالہ حاجراں بی بی اور یوسف آباد کارہائشی34سالہ محمد خالد کو کالے یرقان میں مبتلاہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ4 متاثرین جن میں ماچھی گوٹھ کی رہائشی57سالہ رضیہ بی بی‘ کوٹ سمابہ کی 80 سالہ ناز بی بی‘ گلشن اقبال کا61سالہ محمدصادق اور کوٹ سمابہ کارہائشی 35سالہ محمدرمضان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر