گڈ گورننس کا قیام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی

      گڈ گورننس کا قیام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈاجھلار مدینہ(نامہ نگار + نمائندگان پاکستان) پنجاب حکو مت کو مر کز کی مکمل حمائت حاصل ہے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی، حکو متی اقداما ت کے باعث پنجاب میں ترقی کی رفتا ر دیگر صو بوں سے بہتر ہے،پنجاب حکو مت پر تنقید بلا جواز ہے، گڈ گور ننس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کا قیام پی ٹی آئی حکو مت کی اولین ترجیح میں شامل ہے، پنجاب حکو مت گرانے کی سازشیں اپنی موت آپ مر چکی ہیں، چھوٹے تاجروں کو تجارت کی بہتر سہو لیات کی فراہمی کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے، عوام کو سہو لیات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، عوام کوامداد کی بجائے خود انحصاری پرکی جانب راغب کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی حکو مت عوام سے کئے وعدے پورے کریگی، ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر سید حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ روز مقامی تاجر راہنماؤں راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے، چوہدری اختر جلال نعیم سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس دینے سے گریز مگر حکو مت سے سہو لیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں جوکہ کسی صورت بھی درست نہیں ہے،انہوں نے ملکی ترقی کے لئے تمام شہریوں کو اپنے ذمہ ٹیکسز کی ادائیگی یقینی بنانا ہو گی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب حکو مت کو عدم استحکام کا شکا ر کر نے کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں، ایوان پنجاب کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر پورا اعتما د اور بھروسہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب حکو مت احسن انداز میں چلا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا مقصد چھوٹے تاجروں کو تجارت میں آسا نیاں فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ریشہ دورانیوں کے باوجود پنجاب حکو مت قائم و دائم ہے اور قائم رہے گی۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر