لاہور ہائی کورٹ‘ سیشن عدالتوں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

  لاہور ہائی کورٹ‘ سیشن عدالتوں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ نے سیشن عدالتوں میں خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔جسکے لیے وکالت کا دس سالہ تجربہ رکھنے والے وکلاء کو گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج بھرتی کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

نے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ امیدوار آج سے 25 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کی عمر کی حد 35 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے۔درخواستیں جمع کرانے کے لئے 10 سال کی لیگل پریکٹس ضروری ہے۔معذور افراد کے لئے 3 فیصد جبکہ اقلیتوں کے لئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ آسامیوں کے مقابلہ امتحانات 2 اپریل سے شروع ہونگے۔امیدواروں کو 8 پیپرز پاس کرنا ہونگے۔انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے 50 فیصد نمبر لینا ضروری ہے۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر