پنجاب بھر میں 2500ایکٹر اراضی پر جھینگا فارمز بنانے کا فیصلہ

  پنجاب بھر میں 2500ایکٹر اراضی پر جھینگا فارمز بنانے کا فیصلہ

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب نے منافع بخش جھینگا فش فارمنگ جدید ٹیکنالوجی پیکیج کا حامل ترقیاتی منصوبہ شروع (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کیا ہے جسکے تحت پنجاب بھر میں 2500 ایکڑ اراضی پر جھینگا فارمز بنانے جائیں گے 1250 ایکڑ رواں سال جبکہ باقی دوسرے مرحلے میں اگلے سال پایہ تکمیل کو پہنچیں گے یہ جھینگا فارمز ان علاقوں میں بنائے جائیں گے جہاں پانی میں نمکیات کی مقدار PPT 3سے زیادہ ہو گی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژن بہاولپور فشریز چوہدری تنویر احمد نے وزیراعظم پاکستان کے اس منافع بخش پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جھینگا فارمنگ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رقبہ 5 ایکڑ سے کم اور 10 ایکڑ سے زائد نہ ہو حکومت پنجاب جھینگا فارمر کو سیڈ خریداری کے لئے پہلے سال 75 فیصد اور دوسرے سال 50 فیصد سب سڈی فراہم کرے گی لہذا اس منافع بخش کاروبار میں حصہ لینے کے لئے ڈویژن بھر کے فارمر اپنے اپنے اضلاع کے فشریز ڈیپارٹمنٹ میں جلد سے جلد درخواستیں جمع کر آئیں سیکروٹنی کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کو ادارہ ایک ماہ کی مفت ٹریننگ بھی فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ سیڈ 7 ماہ کے بعد فروخت کے لیے تیار ہو گا جس سے فی ایکڑ 7 سے 9 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے اس پروگرام کے تحت پہلے سال تجویز کردہ 1250 ایکڑ میں سیضلع بہاولپور میں 60 ایکڑ بہاولنگر میں 50 ایکڑ ضلع رحیم یار خان میں 35 ایکڑ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے

جھینگا فارمز

مزید : ملتان صفحہ آخر