مظفر گڑھ‘ مکسنگ مافیا کیخلاف بڑاآپریشن‘ سمگل شدہ تیل‘ سامان برآمد

  مظفر گڑھ‘ مکسنگ مافیا کیخلاف بڑاآپریشن‘ سمگل شدہ تیل‘ سامان برآمد

  



شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)سپیشل برانچ نے سمگل شدہ تیس ہزار لٹر دو نمبر ڈیزل،پٹرول اور مبینہ آئل مکسنگ کے لیئے استعمال ہونے والی مشینری و دیگر سامان برآمدکرلیا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ ابراہیم دریشک ڈی ایس پی کی ہدایت پر اے سی مظفرگڑھ رانا شعیب سول ڈیفنس آفیسر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

مظفرگڑھ غلام یاسین کے ہمراہ ایرانی ائل مکسنگ ریفائنریوں پر چھاپے مارے جہاں سے تیس ہزار لیٹر تیل برآمد کر کے سجاد حسین ولد منظور حسین قوم مستوئی سکنہ گل قائم مستوئی فاروق ولد عاشق حسین قوم چانڈیہ سکنہ غازی گھاٹ فیض محمد ولد حافظ محمد مجید قوم سید سکنہ ڈی جی خان شعیب حسین ولد نصیر حسین قوم سیدسکنہ قریشی جمشید ولد محمد حسین قوم ڈونہ سکنہ موضع ڈونہ امتیاز ولد خادم حسین قوم کھوسہ سکنہ موضع ڈونہ کو گرفتار کر کے الیکٹرک موٹریں،ڈرم اور آئل ٹینکر برآمد کر کے مقدمات درج کرا دیئے۔

سامان

مزید : ملتان صفحہ آخر