جعلسازی‘ دھوکہ دہی‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا جونیئر کلرک گرفتار

  جعلسازی‘ دھوکہ دہی‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا جونیئر کلرک گرفتار

  



ملتان، وہاڑی (وقائع نگار، بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن وہاڑی نے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے 58 لاکھ روپے زائد رقم غبن پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر کلرک کو گرفتار کرلیا ہے۔ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر اینٹی کرپشن نے مذکورہ محکمے کے جونیئر کلرک(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

خادم حسین کے خلاف انکوائری شروع کی۔تو دوران انکوائری معلوم ہوا کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے 58لاکھ چوالیس ہزار ایک سو اکسٹھ روپے کا غبن کیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔اور خادم حسین کی گرفتاری کیلئے جوڈیشنل ایکشن منظور کیا گیا۔اینٹی کرپشن وہاڑی نے ملزم خادم حسین کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر