میپکو: دیہاڑی دار کو 50ہزار کا بل‘ مزدور پریشان‘ عدالت سے رجوع

میپکو: دیہاڑی دار کو 50ہزار کا بل‘ مزدور پریشان‘ عدالت سے رجوع

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)میپکو خان گڑھ نے, دیہاڑی دار مزدور کو زرعی ٹیوب ویل کنکشن کے بقایا جات کا 50 ہزار کا بل بھجوا دیا. مزدور نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا.خان گڑھ کی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

نواحی بستی سوئے والہ موضع رقبہ نور خان کے غریب مزدور بشیر احمد ولد الہی بخش نے سول کورٹ مظفرگڑھ میں میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ کے افسران کے خلاف دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ دیہاڑی دار مزدور ہے. اس کی یا اس کے خاندان کی کوئی زرعی زمین نہیں ہے. لیکن میپکو خان گڑھ نے اس کے نام سے زرعی ٹیوب ویل اکاؤنٹ نمبر 26.15713.0062369 کا بقایا جات مبلغ 46,805 روپے کا ماہ جنوری کا بل ارسال کر دیا ہے اور عدم ادائی بل پر واپڈا ٹیم اس کے والد مرحوم کے نام پر لگا ہوا میٹر اتارنے اور کنکشن کاٹنے پہنچ گئی. جبکہ اس کے گھر کا ماہانہ اوسط بل دو تین سو روپے ہوتا ہے. بشیر احمد نے بتایا کہ وہ نہ کسی کا مستاجر ہے اور نہ وہ کاشتکاری کرتا ہے. اس کی کوئی زرعی زمین نہیں ہے. علاقہ کے ایک بڑے زمیندار نے اس کے نام سے بوگس فائل جمع کرا کے واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے زرعی ٹیوب ویل لگوا لیا اور اب واپڈا کا عملہ اس کے پیچھے پڑ گیا ہے کہ بل ادا کرو, یہ میپکو گردی ہے. جس پر فاضل جج نے میپکو حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے.

رجوع

مزید : ملتان صفحہ آخر