شک پر شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ ملزم فرار‘ گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

          شک پر شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ ملزم فرار‘ گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے 45سالہ بیوی کے سر میں پستول کافائرمار کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ مقدمہ درج‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ججہ عباسیاں کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

رہائشی شوہر ملزم دودھے خاں چانڈیو نے اپنی45سالہ بی بی صائمہ بی بی پر اسی علاقہ کے رہائشی شخص سے ناجائز تعلقات کاشبہ تھا موقع پاکر ملزم دودھے خاں نے پستول کافائر بیوی صائمہ بی بی کے سر میں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر پولیس تھانہ ظاہر پیر میں تعینات سب انسپکٹر رشیداحمد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے سب انسپکٹرکی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر