مپکو ٹیموں کا آپریشن 2397بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ 5کروڑ روپے جرمانہ
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں جنوری2020?ء میں 2397بجلی چورپکڑلئے۔30 لاکھ48ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر5کروڑ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
روپے جرمانہ عائد۔ 189 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج۔یکم تا25 جنوری 2020ء کے دوران ملتان میں 255 گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو442929یونٹس چوری کرنے پر 8446199 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 40ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ڈی جی خان میں 350 گھریلو، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو432345یونٹس چوری کرنے پر6721137روپے جرمانہ اور80مقدمات درج، وہاڑی میں 269 گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو408326یونٹس چوری کرنے پر5867123روپے جرمانہ اور34 مقدمات درج،بہاولپور میں 112 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 166041 یونٹس چوری کرنے پر2889115روپے جرمانہ اور4 مقدمات درج، ساہیوال میں 293گھریلو،کمرشل، صنعتی، زرعی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 256253 یونٹس چوری کرنے پر4012020روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج،رحیم یار خان میں 298گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل صارفین کو245516 یونٹس چوری کرنے پر 4286779روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 336 گھریلو،کمرشل صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو396174یونٹس چوری کرنے پر6750179روپے جرمانہ اور8مقدمات درج، بہاولنگر میں 155گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو148238یونٹس چوری کرنے پر 2647655روپے جرمانہ اور2ایف آئی آرز درج جبکہ خانیوال میں 329 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو552387یونٹس چوری کرنے پر8584892روپے جرمانہ عائد کیاگیااور20مقدمات درج کروائے گئے۔
جرمانہ