طلاق دعویٰ‘ خاوند مشتعل‘ فائرنگ سے بیوی‘ دو بچے زخمی‘ کارروائی شروع

  طلاق دعویٰ‘ خاوند مشتعل‘ فائرنگ سے بیوی‘ دو بچے زخمی‘ کارروائی شروع

  



بورے والا (تحصیل رپورٹر) عدالت میں طلاق کا دعویٰ دائر کرنے کی رنجش پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو بچوں کو زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق چونگی نمبر5نزدجناح کالج کی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

رہائشی عابدہ بی بی نے طلاق کے حصول کے لئے عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہوا تھا،اس کا خاوند ارشد جو کہ روزگار کے حصول کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھا،گذشتہ روز واپس بوریوالا پہنچا تو صبح سویر ے گھر میں داخل ہوا اور اس نے دعویٰ دائر کرنے پر اپنی بیوی عابدہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ اور دو معصوم بچے زخمی ہو گئے،بیوی کو تشویش ناک حالت میں نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ہے،وقوعہ بارے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر