رحیم یار خان‘ بجلی پول گرنے سے شہری کا مکان متاثر‘ اہل علاقہ کا میپکو کیخلاف احتجاج

  رحیم یار خان‘ بجلی پول گرنے سے شہری کا مکان متاثر‘ اہل علاقہ کا میپکو ...

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) میپکو حکام کی مجرمانہ غفلت پرانا بھٹہ اتحاد کالونی گلی نمبر2 میں بجلی کا پول غریب مزدور کے مکان پر گرا گیا کچھ روز قبل ایکسین واپڈا سمیت شکایت سیل میں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

علاقہ میکنوں نے تحریری درخواست دے کر نشاندہی کی تھی کہ بجلی کا پول نیچے سے ٹوٹ چکا ہے اور گلی میں جھکا ہوا ہے اگر اسے بروقت تبدیل نہ کیا گیا تو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے مگر میپکو حکام کی طرف سے کوئی توجہ نہ دی گئی جس کے بعد تیز ہوا کے باعث بجلی کا پول رانا ندیم نامی شہری کے گھر پر آگرا خوش قسمتی سے اس وقت بجلی بند تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری ندیم کے چھت پر پول گرنے سے دیوار میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سے جزوی طور پر شہری کے مکان کو نقصان پہنچا ہے مگر اس کے باوجود میپکو رحیم یارخان نے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا ہے اور تاحال بجلی کا پول گلی میں گرا ہوا ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد اور ایس ای میپکو سے فوری نوٹس لیکر بجلی کا پول نیا لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر