وزیراعظم اپنی پارٹی‘ اتحادیوں کا اعتماد کھورہے ہیں‘ آسیہ کامل

  وزیراعظم اپنی پارٹی‘ اتحادیوں کا اعتماد کھورہے ہیں‘ آسیہ کامل

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما آسیہ کامل نے کہاہے وزیراعظم اپنی پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد کھو رہے ہیں،(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

حکمران کرپشن مافیا ٹولہ کے سرپرست ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی یہ ہے کہ آٹا چینی ہوشرباء سیکنڈلز کی انکوائری کمیشن مافیاء کے سہولت کار کرینگے۔انہوں نے کہاکہ مصنوعی آٹا بحران سرکاری "نوٹ کماؤ "مافیا کا پیدا کردہ ہے،وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارہ نہ ہونے کا شکوہ اپنی ٹیم کے خلاف احتجاج ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ فاقہ کشی بھوک افلاس غربت بدحالی پر ماتم کناں ہیں،اور وفاقی صوبائی مافیاز زاتی اور مالی مفادات پر باہم دست و گریبان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہلیت کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا ناکامیوں کا اعتراف ہے،ناکارہ اور استعمال شدہ سامان پر کھڑی عمارت کبھی پائیدار نہیں ہوتی۔

آسیہ کامل

مزید : ملتان صفحہ آخر