ڈیرہ غازیخان‘ سیالکوٹ میں پروٹیکٹر آفس بنانے کی منظوری‘ نوٹیفکیشن فائنل

  ڈیرہ غازیخان‘ سیالکوٹ میں پروٹیکٹر آفس بنانے کی منظوری‘ نوٹیفکیشن فائنل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاکستان پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) اور وفاقی وزیر زرتاج گل کی سفارش پر ڈی جی خان اور(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سیالکوٹ میں پروٹیکٹر آفس کے قیام کی حتمی منظوری دیدی ہے اس ضمن میں وزارت خزانہ نے مذکورہ بالا دونوں دفاتر کیلئے 16 مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کو اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی خان پروٹیکٹر دفتر میں نیٹ ورک سسٹم انجینئر اوریئنٹیشن اینڈ بریفنگ آفیسر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، چوکیدار، سوئیپر، ڈرائیورز سمیت کل 7 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی, اسی طرح پروٹیکٹر آفس سیالکوٹ کے لئے اٹھارویں گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت کل 9 آسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی چیئر مین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ، سینئر وائس چیئر مین پوئپا سید اطہر اقبال شاہ اور مرکزی رہنما شکیل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار عباس عرف زلفی بخاری اور ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کاشف احمد نور نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پوئپا اور پروموٹرز ایسوسی ایشن کے تمام گروپوں کی سفارش پر پروٹیکٹر دفاتر کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جس پر ملک بھر کی پروموٹرز برادری ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر