آٹا بحرا ن حکومتی نالائقی کا واضح ثبوت‘ شیخ فیاض الدین کا عشائیہ سے خطاب

  آٹا بحرا ن حکومتی نالائقی کا واضح ثبوت‘ شیخ فیاض الدین کا عشائیہ سے خطاب

  



خان پور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

ہے۔ آٹا بحران ان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت نے کھانے کی پینے کی تمام اشیاء خوردنی میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ وہ خالد محمود چوہدری کی طرف سے گزشتہ روز دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری روایات کے تسلسل کے لئے عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو ملک سنوارنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا۔ مگر وزیرا عظم نے اپنی نا لائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے۔ ملک ہر روز نئے نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے اور پوری قوم تذبذب اور پریشانی میں مبتلا ہے۔ آٹا بحران حکومت کی بد ترین نا کامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار تبدیلی سرکار نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اور لوگوں کو غربت بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حاجی مراد خان،سیٹھ جاوید،سجاد علی شاہ ودیگر موجود تھے۔

ثبوت

مزید : ملتان صفحہ آخر