مخیر حضرات عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں معاونت کریں‘ عون عباس بپی

      مخیر حضرات عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں معاونت کریں‘ عون عباس بپی

  



مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ اگر علاقے کے مخیر حضرات عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں معاونت کریں تو ہم اپنے پسماندہ علاقوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اس ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح او رعلامہ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

اقبال کا پاکستان بناسکتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں گردے کے مریضوں میں ڈائیلسسز کٹس فراہم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک محمد ارشد، ممبر پاکستان بیت المال فرخ زبیر،ضلعی چیئر مین زکو? و عشر کمیٹی عبد الحسین ترگڑ، نوابزادہ محمد احمدخان، سی ای او صحٹ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال کاشف سلیم، ملک خیر محمد بدھ بھی موجود تھے، ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ اپنے منصب کی مناسبت سے غریب عوام کی مدد کرنا میرافرض ہے، مظفرگڑھ میں گردے کے مریضوں کی علاج کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وعدے کے مطابق ڈائیلسسز کیلئے 28لاکھ روپے کی ابتدائی گرانٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کردی گئی ہے، ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال کے مطالبے پر تھیلسمیا کے 25مریض بچوں کے علاج کے لئے بھی پاکستان بیت المال فنڈ فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ جس طرح ضلع کی عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے گردے کے مریضوں کیلئے سوسائٹی قائم کی اور اس کے لئے فنڈز حاصل کئے اسی طرح ضلعی انتظامیہ دیگر اداروں سے غریب عوام کیلئے فنڈز حاصل کرتے رہیں تو غریب او رمستحق لوگوں کے صحت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور بہت سے غریبوں کی جان بچائی جاسکتی ہے، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ اپنے رب کو راضی کرنا ہے تو انسانیت کی خدمت کی جائے، انسانیت کی خدمت سے بڑی نیکی کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہر ہم عون عباس بپی کی خدمات قابل تحسین ہیں، ضلع کی دکھی عوام کی خدمت کیلئے ہم پاکستان بیت المال اور عون عباس بپی کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے، اس موقع پر ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ عون عباس بپی کی ولولہ قیادت میں پاکستان بیت المال نے عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار اقدامات کئے ہیں، جن میں سوئیٹس ہوم کا قیام، یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط، مستحق طلباء وطالبات کیلئے وظائف کا اجراء، تھیلیسمیاسنٹر کاقیام، قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے سنٹر، یتیم بچوں کی کفالت جیسے اقدامات شامل ہیں، ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال 400بستروں پر مشتمل ہے جس میں میڈیکل، سرجیکل، آئی سی یو، برن یونٹ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں، انہوں نے گردو ں کے مریضوں کے ڈائیلسسز کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے ڈی سی امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر ملک محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سلیم اور ملک خیر محمد بدھ کو شیلڈ دیں، اس موقع پر علی عباس، محمد جہانگیر، میا ں سلیم قریشی، ڈاکٹر مقبول عالم، ملک جاوید اختر، امیرحسن، شیخ عامر سلیم، ناظم بلوچ، ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان موجود تھے۔علاوہ ازیں ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہوگی تو کسی وزیر کو بھی فارغ کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے،ملک میں یقینا مہنگائی ہے مگر آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں.مظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر کے دورے کے دوران ڈائیلسز سوسائٹی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے 43 مستحق مریضوں کے مفت ڈائیلسز کے لیے بیت المال کی جانب سے 28 لاکھ روپے کے فنڈز ڈائیلسز سوسائٹی کے حوالے کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر