سنٹرل جیل ملتان‘ 60سالہ قیدی نشتر پہنچنے سے پہلے جاں بحق

سنٹرل جیل ملتان‘ 60سالہ قیدی نشتر پہنچنے سے پہلے جاں بحق

  



ملتان ( وقا ئع نگار) سنٹرل جیل میں قتل کے مقدمہ میں سزا کاٹنے والا 60سالہ قیدی نشتر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ہے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر نشتر کے سرد خانے میں منتقل کر دی جہاں سے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق سنٹرل جیل میں قتل کے مقدمہ میں سزا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

پوری کرنے والے قیدی منیر حسین کی گزشتہ روز طبیعت خراب ہوگئی جسے سنٹرل جیل کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا طبیعت خراب ہونے کی صورت میں طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال لایا گیا جو راستہ میں زندگی کی بازی ہار گیا، جیل حکام کے مطابق ملزم منیر حسین دمہ کے مرض میں مبتلا تھا جسے علاج کی گرض سے نشتر ہسپتال لایا جارہا تھا جوپہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جاملا، پولیس نے قیدی منیر حسین کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی،جہاں ڈاکٹروں نیمنیر حسین کی نعش کاغذی کارروائی مکمل کرنے کیبعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر