بلدیہ خانیوال‘ تمام ٹینڈرز منسوخ‘ ڈپٹی کمشنر کو میرٹ پر فیصلہ کرنیکا حکم

بلدیہ خانیوال‘ تمام ٹینڈرز منسوخ‘ ڈپٹی کمشنر کو میرٹ پر فیصلہ کرنیکا حکم

  

خانیوا ل (نمائندہ پاکستان) بلدیہ خانیوا ل کی 2 کروڑ سے زائد سکیموں کی ٹینڈر ز من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے پر عدالت نے تمام ٹینڈر کینسل کر دیئے ڈ تفصیلات کے مطابق 9 جنور ی2020 کو خانیوال بلدیہ میں 2 کروڑ سے زائد کی 17 سکیموں کے ٹینڈر زہونا تھے لیکن بلدیہ کے کچھ کرپٹ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

عناصر نے 20 فیصد مبینہ کمیشن کے عوض ٹھیکوں کا لنڈا بازا ر لگا دیا ڈپٹی کمشنر خانیوال کو شکائت موصول ہونے پر انہوں نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور خلاف قانون ہونے والے ٹینڈر زکو منسوخ کر دیا جس پر بندر بانٹ کے میلے میں ٹھیکے وصول کرنے والے ٹھیکیداروں نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا جس پر عدالت عالیہ نے تمام ٹینڈر زکو کینسل کر نے کا حکم دے کر ڈپٹی کمشنر خانیوال کو میرٹ پر معاملہ دیکھنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کرپٹ ٹھیکیداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ خانیوال کی 30 لاکھ سے زائد آبادی اس بات کوبخوبی جانتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں معاشرہ کو کرپشن سے پاک کرنا انکا مشن ہے میرٹ کے حامل ٹھیکیداروں نے عدالت کے فیصلے کو خو ش آئند قرار دے دیا کیونکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال کے آفس میں حق داروں اور میرٹ کے حامل افراد کو ہی انصاف ملتا ہے۔

حکم /ٹھیکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -