کرونا وائرس‘ سرویلینس اینڈ ریسپانس یونٹ قائم‘ 50چینی پاشندوں کی سکریننگ مکمل

کرونا وائرس‘ سرویلینس اینڈ ریسپانس یونٹ قائم‘ 50چینی پاشندوں کی سکریننگ ...

  

ملتان‘ خانیوال (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کرونا وائرس کے شبہ داخل چینی باشندہ اور چائنہ پلٹ نوجوان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔جن کو بہت جلد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے نشتر ہسپتال میں پہلہ مریض چینی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

باشندہ فنگ فان (FING FAN) کو جمعہ کی رات داخل کروایا گیا تھا۔جس کے اسکو فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔جبکہ دوسرا پاکستانی مریض ہفتہ کے روز نشتر ہسپتال میں لایا گیا تھا۔رحمت اللہ چوبیس جنوری کو روزگار کے سلسلے میں چائنہ سے واپس وطن آیا تھا۔جسکو طبیعت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا۔۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان سیمت دنیا بھر میں کوئی علاج نہیں ہے۔لیکن اس کے باوجود زیر علاج دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق دونوں مریضوں کو بہت جلد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا جائے گا۔ مرض کی علامات میں بخار،کھانسی،سانس میں رکاوٹ،نمونیہ شامل ہیں۔تاہم پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کے تشخیصی ٹسٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔یہ ٹیسٹ بیروت سمیت دو ممالک میں ہوتا ہے۔نشتر ذرائع کے مطابق مریضوں کے خون کے نمونے کلچر ٹسٹ کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ)اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جبکہ کرونا وائرس کے ٹسٹ کے لئے چینی سفارتخانے نے بھی پاکستان کو کٹس فراہم کی ہیں۔ماہر امراض کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے۔تاہم اینٹی بائیوٹکس دیکر مرض کو قابو کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادھر پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے لئے سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ قائم کردیا ہے جو 24گھنٹے فعال ہوگا.ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں.50 سے زائدچینی باشندوں کی سکریننگ کاکام مکمل کرلیا گیا ہے.جبکہ پنجاب فوڈاتھارٹی کو مچھلی منڈیوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ سخت کرنے،صوبے میں تمام ضروری تیاریاں اور ممکنہ احتیاطی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے.پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس ہنگامی طورپرمنگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس بھی گذشتہ روز(پیر)منعقد ہوا ہے.اجلاس میں مومن آغا ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،نبیل اعوان سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کیپٹن(ر)محمد عثمان سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ اور ڈاکٹرہارون جہانگیر خان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ائیر پورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھا م کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا ہے سی بیگ پر کام کرنے والے چینی سٹاف سمیت دیگر ملازمین میں کرونا وائرس یس نمٹنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -