میپکو افسروں کی لاپروائی‘ مختلف علاقوں میں بجلی بند‘ شہریوں کا احتجاج

میپکو افسروں کی لاپروائی‘ مختلف علاقوں میں بجلی بند‘ شہریوں کا احتجاج

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک کمپنی (میپکو) کی جانب سے گذشتہ روز شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بجلی کے تعطل سے نہ صرف گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

بلکہ کمرشل صارفین بھی بجلی کی کئی گھنٹوں بندش سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے متعدد گھریلو صارفین نے میپکو کی جانب سے اس غیر اعلانیہ بندش کو سخت الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئے روز بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے تو پہلے ہی صارفین کو تختہ مشق بنا رکھا ہے اوپر سے گھنٹوں بجلی کی بندش معمولات زندگی کو بھی درہم برہم کرکے رکھ دیتی ہے گلگشت اور بوسن روڈ کے رہائشی علاقے اور تجارتی مراکز صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک بجلی سے محروم رہے اسی طرح انڈسٹریل سٹیٹ سمیت دیگر علاقہ جات کے لاکھوں مکینوں پر بھی میپکو کی جانب سے ساڑھے 4 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مسلط کی گئی صارفین نے میپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرتے ہوئے قبل از وقت صارفین کو آگاہ کیا جائے تاکہ صارفین بجلی کی بندش کی اذیت سے دوچار ہونے کی بجائے متبادل ذرائع کا انتظام کرکے پریشانی سے بچ سکیں۔

بجلی بند

مزید : ملتان صفحہ آخر