ڈیرہ: تین اضلاع میں 50فلٹریشن پلانٹس بند‘ کمشنر کا نوٹس

  ڈیرہ: تین اضلاع میں 50فلٹریشن پلانٹس بند‘ کمشنر کا نوٹس

  



ڈیرہ غازیخان‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے تین اضلاع میں 50 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو 30 روز کے اندر فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے ڈیرہ غازی خان،راجنپور اور مظفر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

گڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مقررہ معیاد کے اندر بند فلٹریشن پلانٹس کو ہر لحاظ سے فنکشنل کرکے رپورٹ پیش کریں۔کمشنر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ معمولی خامی دور کرکے فنکشنل کئے جاسکتے ہیں۔اس موقع پرایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم احمد باجوہ نے بتایا کہ ضلع راجنپور میں 20،ضلع مظفر گڑھ میں 19 اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے 11 واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ہیں۔رپورٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کی وجوہات اور بحالی کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی 11 سڑکوں کا پہلے مرحلے میں پیچ ورک کیا جائیگا جس کا مانکا کینال کی مغربی سائیڈ سے آغاز کردیاگیا ہے۔کوشش ہوگی کہ جو بھی کام ہو، معیاری ہو۔کمشنرنے کہا کہ مانکا کینال پر موجود پل پیارے والی کو بھی ری ڈیزائن کیا جائیگا۔مانکا کینال کے مختلف مقامات پر پیدل چلنے کیلئے مزید چار پل بنائے جائیں گے.انہوں نے مانکا کینال کے مختلف حصوں اور جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیاانہوں نے کوڑا کرکٹ کی تلفی کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایک ہفتہ میں تمام کوڑا دفن کرکے اس جگہ کو عوامی پارک کیلئے تیار کیا جائے۔ جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔نادہندگان کی دکانوں کا قبضہ لیکر واجبات ادا کرنے والوں کو دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی طرف سے بلاامتیاز کریک ڈاؤن پر دکانداروں نے واجبات کی ادائیگی شروع کردی۔ دکانداروں کی سہولت کیلئے کمشنر نسیم صادق نے اپنے ہی آفس میں کاؤنٹر قائم کرادیا۔واجبات کی وصولی کے لئے رسید دینے کے ساتھ دکانوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کسی دکاندار کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں کی جائے گی۔واجبات کی ادائیگی کرنے والے ملک اور قوم کے ساتھ اپنے کاروبار کے ساتھ مخلص ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو واجبات کی وصولی اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کو مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے عادی غیر حاضر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے دو سب انجینئرز شاہد صدیقی اور خضر حیات کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔ شوکاز نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے۔کمشنر نے کہا کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر دونوں سب انجینئرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے علاقہ کی مذہبی،سماجی،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔عوام کے مسائل کے حل اور شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔کمشنر نے کہا کہ وہ دینی مدارس پر توجہ دے رہے ہیں مدارس کے بچوں کے کھیلنے کیلئے گراونڈ اور سب سے پہلے مدارس کو صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء محراب و منبر سے عوام کے رویوں میں مثبت تبدیلی کے لئے آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ اسی ہفتہ علماء کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر