جمعیت علمائے اسلام حکومت کیخلاف ایک اور تحریک چلانے کیلئے تیار‘ جلد اعلان متوقع

جمعیت علمائے اسلام حکومت کیخلاف ایک اور تحریک چلانے کیلئے تیار‘ جلد اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام حکومت کے خلاف صف آرارہے گی اورحکومت کے خلاف تحفظ آئین پاکستان تحریک چلائی جائے گی جس کا آغاز لاہورمیں منعقد ہونے والی آئین شریعت کانفرنس سے کیا جائے گا اورمظاہروں کا پلان مرتب کیا جائے گا،غریب دشمن حکومت کیخلاف ایک بھرپورتحریک کا آغاز کیا جائے گا،حکومت ہر محاز پرناکام ہو چکی ہے اوراسکی ناقص معاشی پالیسی کی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے گھی،دالیں اوردیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے اورچینی کا بحران عروج پر ہے جس سے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں ان خیالات کا ااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنر ل سیکرٹری وسنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی ضلع رحیم یارخان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان لدھیانی سے جامعہ مخزن العلوم عید گاہ خانپورمیں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،اس وقت حکومت کے پاس نہ تو ئی ویژن ہے اورنہ ہی کوئی نصب العین ہے حکومت نے ابھی تک عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اورنوجوانوں کو ایک لاکھ نو کریاں اور50لاکھ گھر دینے کے وعدوں سے پسپائی اختیارکی ہوئی ہے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے کئی محکمیں ختم کئے جارہے ہیں،وزیر اعظم نے یہ کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خود کشی کر لوں گا اب قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام مایوسی کا شکا رنہ ہوں جلد قوم کو خوش خبری ملنے والی ہے اوراس نااہل حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے،ہماری حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے اورہماری یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکمران ہٹا نہیں دیئے جاتے۔
متوقع