ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ موسم مزید سرد‘ ہوٹلوں پر رش
ملتان‘ راجن پور‘ کوٹ ادو‘ دائرہ دین پناہ (نیوز رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) شہر میں بارش کے بعد ریسٹورنٹس،ہوٹلوں میں شہریوں کے رش میں اضافہ ہو گیاہے۔باربی کیو، مچھلی، سوپ، یخنی،دہی بھلوں،فروٹ چاٹ،سموسہ کی دکانوں پر بے تحاشا رش رہا۔گزشتہ روز شہر میں ایک بار پھر بارش ہوئی۔بارش کے بعد معروف ریسٹورنٹس،ہوٹلوں میں شہریوں کا بے تحاشارش رہا۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ آتے رہے۔ ابدالی روڈ اور گول باغ گلگشت کے قریب واقع ریسٹورنٹس اورہوٹلوں نے سب سے زیادہ بزنس کمایا۔ کینٹ،گلگشت،ممتاز آباد،نیو ملتان،گارڈن ٹاؤن،ایم ڈی اے چوک،نواں شہر،گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،حرم گیٹ وغیر ہ کے علاقوں میں باربی کیو،مچھلی،سوپ،یخنی،دہی بھلوں،فروٹ چاٹ،سموسہ کی دکانوں پر بے تحاشا رش رہا اور دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔دکانداروں نے بھرپور انداز سے کمائی کی اوربارش کی وجہ سے ان کے کاروبار چمک اٹھے۔ راجن پور شہر وگردونواح میں صبح سویرے سے ہی گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں دوپہر کے بعد وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جس سے سڑکیں اور بازار ویران ہوگئے اور شہریوں نے گھروں میں چھپنے کوترجیح دی،محکمہ موسمیات نے موجودہ ہلکی بارش کو گندم کی فصل کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ روزصبح5بجے سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دائرہ دین پناہ گرد و نواح میں گزشتہ رات سے سارا دن ہلکی پھلکی بوندا باندی سڑکیں،گلیاں کیچڑ سے بھر گئیں عوام کا شہر اور گلیوں میں چلنا محال ٹاؤن کمیٹی کی طرف سے صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
بارش