ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ خاتون سمیت 9افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ خاتون سمیت 9افراد جاں بحق

  



ملتان‘ تونسہ‘ لودھراں‘ رحیم یار خان‘ گڑھ مہاراجہ‘ بورے والا‘ بہاولنگر‘ ہارون آباد (وقائع نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘نمائندگان پاکستان) انڈس ہائی وے سنجر نزد ٹول پلازے کے قریب ہائی ایسنے کیری ڈبہ کو ٹکر کیری ڈبے کا ڈرائیور عمیر شاکر موقع پر جان بحق ہائی ایس میں موجود آٹھ آفراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا انڈس ہائی وے تونسہ پر حادثات کاسلسلہ جاری ایک دن میں دوسراحادثہ پل سنگھڑ پرڈمپرنے موٹرسائیکل سوار نوجوان کوکچل دیا حادثہ اتناخوفناک تھا نوجوان(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

موقع پر جاں بحق ہوگیا جسے ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونے والے نذرحسین ولدقادربخش سکنہ کوٹ ادو کی لاش کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ پہنچایاجہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا? کے سپرد کردی گئی جب کہ ڈمپرڈرائیور کوتھانہ سٹی تونسہ پولیس نے گرفتارکر لیا ہے جبکہ ہیڈ سکندری نالہ اکبر بند میں کنویں کی کھدائی کے دوران عمرحیات مٹی کے تودے کے نیچے دب گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 24 سال تھی۔تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس جاں بحق بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیر محمد موٹر سائیکل پر پولیس لائن سے گھر جاتے ہوئے ملت ہسپتال کے سامنے تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر زد میں آخر شدید زخمی ہوگئے جنکو فوری طو رپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔تیزرفتاری کے باعث ٹرک نے موٹر سائیکل سوار روند ڈالے‘ 27سالہ خاتون موقع پر جاں بحق‘ بستی کلہوری موضع رائے گبول کی رہائشی27سالہ روبینہ صادق جو کہ قریبی رشتہ دار 45سالہ محمد صابر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قریبی رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ سردار گڑھ اڈا کے نزدیک تیزرفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں روبینہ صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئی‘ صابر شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے44افراد جن میں ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی50سالہ ماجین بی بی‘ شاہ نواز کالونی کی35سالہ شازیہ بی بی‘ ظفر آباد کالونی کی 40 سالہ عابدہ بی بی‘ چک144پی کی55سالہ ثانیہ بی بی‘ بستی امانت علی کی 26 سالہ ثانیہ بی بی‘ سلطان پور کی45سالہ صغریٰ بی بی‘ سنی پل کا 13 سالہ دلبر‘ دڑی سانگھی کا18سالہ حسنین علی‘ ججہ عباسیاں کا13سالہ عاقب علی‘ چک43پی کا20سالہ افتخارعلی‘ راجن پور کا28سالہ اللہ نواز‘ بندور کا 25سالہ ولی خان‘ خانپور کا6سالہ صائم علی‘ واہی شاہ محمد کا 30 سالہ محمداسماعیل‘قذافی کالونی کا2سالہ ابوذر اورکانجو محلہ کارہائشی10 سالہ شرزاد ندیم وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ چک نورنگ شاہ کے قریب مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی دوسرے حادثہ میں دس سالہ بچہ موٹر سائیکل سے گر گیا سٹرک سے گزرتے ٹرک نے کچل ڈالا موقع پر جاں بحقہوگیا نواحی علاقے چک نورنگ شاہ کے قریب مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں پیر عبدالرحمن کا رہائشی مہر ظفر موقع پر جاں بحق جبکہ اللہ دتہ شد ید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ گڑھ موڑ کے نزدیک پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سے گر کر دس سالہ لڑکا ذیشان بلوچ کو ٹرک نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بوریوالا کا رہائشی نوجوان سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے نواحی گاؤں 415 ای بی کا رہائشی نوجوان صفدر ایوب جو کہ بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھا۔وہ گذشتہ روز ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔ متوفی صفدر ایوب کی میت پاکستان لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔مختلف واقعات وحادثات میں ایک خاتون جان ببحق ایک عورت سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطا بق مقامی سماجی کارکن زاہد حسین انجم و صحافی ایم آصف قمر کی بھانجی موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئیں جس کو بہاولپور اسپتال ریفر کردیا گیا تھانہ فقیروالی کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا اور تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں مہندی کی رسم میں فائرنگ سے بچہ زخمی ہو گیا ایک اور واقع میں چشتیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ میں خاتون جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے اسی طر ح آدم شوگر ملز میں دوران ڈیوٹی شیرے کی پائپ لائن پھٹنے سے گرم شیرے کی لپیٹ میں آکر تین مزدور بری طرح جلھس گئے۔ آدم شوگر میں میں ڈیوٹی کے دوران شیریکی پائپ لائن مرمت کرتے ہوئے اچانک پائپ لائن پھٹنے سے ابلتا ہوا شیرہ تین مزدوروں پر پڑ گیا۔تینوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا تینوں مزدور شوگر ملز میں ڈیلی ویجز پر ملازم ہیں زخمی مزدوروں کے ورثاء نے شوگر ملز انتظامیہ سے علاج معالجہ کے خرچ کیااپیل کی ہے۔۔

مزید : ملتان صفحہ آخر