کاروبار دوست پالیسیوں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،سعید الحسن

کاروبار دوست پالیسیوں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،سعید الحسن

  



لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے سرمایہ کاروں کے وفدسے ملاقات میں کہا ہے کہ پنجاب میں کاروبار کی فضا ء انتہائی سازگار ہے۔حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ صنعتکاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائلوں کو اولین ترجیحات دی جا رہی ہیں۔ صوبہ بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ اور صنعتی ترقی کو پروان چڑھانے کے لئے کیلئے دس سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ سپیشل اکنامک زونز کی منظوری ہوچکی ہے۔سپیشل اکنامک زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے۔ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کو جدید اور سائنسی انداز ڈھالنے اور ذریعہ معاش کا اہم وسیلہ بنانے کے لئے پنجاب کے بڑے شہروں میں 4ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بناقائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند سال میں صوبے بھر میں جلد 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

سعید الحسن

مزید : میٹروپولیٹن 1