بلدیاتی انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آئے گی،انصر مجید

بلدیاتی انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آئے گی،انصر مجید

  



لاہور (خبر نگار) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بہترین ایڈمنسٹریٹر قرار دیا جا رہا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں جیت تحریک انصاف کے حصے میں ہی آئے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزید کہاکہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوام نے کرپٹ مافیا کو ماضی میں آزما کر اب عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔عمران خان کبھی بھی عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کراچی کے حالات دیکھ کر دل جلتا ہے۔انصرمجیدخان نے کہاکہ تحریک انصاف تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کرے گی۔ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے ہمیشہ کیلئے آزاد کروانا ہے۔ہمیں ملک میں درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے عوامی اعتماد حاصل ہے۔

انصر مجید

مزید : میٹروپولیٹن 1