نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا،نیلم حیات

نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا،نیلم حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں اور ہمیں اپنے نوجوانوں کی مثبت تربیت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے 111-Aکیمپس کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں ایسے معاشروں کا مستقبل ہمیشہ روشن ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نجی ادارے خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس ضمن میں یونیک گروپ پیش پیش ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یونیک گروپ کا یہ خاصہ ہے کہ یہاں کے طلبانہ صرف نصابی سرگرمیوں میں اپنا اور یونیک گروپ کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ نظم و ضبط کے حوالے سے بھی یونیک گروپ قابل تعریف ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر چھُپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہیئے اسی سے ہماری شخصیت کی بہترین عکاسی ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ انسان کا یقین ہی اصل میں اس کی کامیابی ہے اور ہمیں اپنے اوپر ایسا یقین ہونا چاہیئے کہ ہر میدا ن میں کامیاب ہو سکیں۔اس موقع پر طلبا نے خاکے اور ٹیبلو پیش کیے جبکہ گزشتہ برس نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
نیلم حیات