والدین کی طرف سے اولاد کی تعلیم و تربیت بہترین تحفہ ہے،ارشد اٹارا
لاہور(پ ر)) ممتاز ماہر تعلیم ایس ایم گروپ آف سکولز کے چیئرمین پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اولاد والدین کیلئے عظیم تحفہ ہے اور والدین کی طرف سے اولاد کیلئے تعلیم و تربیت بھی بہترین تحفہ ہے ہمیں یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائی ہے تب جا کر ہم سرخرو ہوں گے۔ وہ ڈریم لینڈ انٹرنیشنل کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ جس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے محمد عدیل نے کیا۔ اس موقع پر مس مقدس مس مہر النساء نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ مہمانان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما ملک ظہیر عباس کھوکھر، ملک ریاض کھوکھر برادر ملک اسد کھوکھر صوبائی وزیر جنگلات، خضر حیات گوندل چیئرمین PSA، مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر PSA، شیخ محمد شریف بانی، شیخ مقبول حسین، حافظ محمد اشرف، شرجیل فاروق، شیخ اظہر، نوید چوہدری، مبشر چوہدری تھے۔ اس موقع پر شرجیل فاروق نے شیخ ارشد اٹارا کو ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کیلئے ISO/2015 سرٹیفکیٹ بھی دیا اور مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے شیخ اٹارا، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ملک ریاض کھوکھر، شرجیل فاروق، شیخ اظہر نے خطاب کیا۔ شیخ ارشد اٹارا نے کہا کہ الحمد للہ ایس ایم گروپ آف ڈگری کالج کا الحاق لاہور بورڈ سے ہو چکا ہے یہ حافظ اشرف اور ان کی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی وصی شریف، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ملک ریاض کھوکھر، خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ مقبول حسین، حافظ محمد اشرف، شرجیل فاروق، شیخ اظہر، مسز شیخ ارشد اٹارا، مبشر چوہدری اور دیگر نے گولڈ میڈلز، سرٹیفکیٹس ٹرافیاں تقسیم کیں۔
ارشد اٹارا