عوام کی خدمت ہی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،غلامحی الدین دیوان

عوام کی خدمت ہی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،غلامحی الدین دیوان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے شمالی و جنوبی صدور غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، جنرل سیکرٹریز مہرواجد عظیم، میاں اکرم عثمان اور تمام ٹاؤنز کے عہدیداران کی وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی قیادت نے وائس چیئرمین کو لاہور میں واسا کے حوالے درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شیخ امتیاز محمود نے جلد سے جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھاکہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور عوام کی خدمت ہی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1