ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،عابد حسین صدیقی

ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،عابد حسین صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عزت و احترام پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ان کی شہادت کے بعد بھی باقاعدگی کے ساتھ ہر سال جنوری کے پورے مہینے میں ملک کے ہر حصے میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سالگرہ کی تقریبات ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو یہ سوچتے تھے یا امید رکھتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنے کے بعد لوگوں کے دلوں سے بھی ان کا نام مٹا دیں گے۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1