عثمان بزدار اپنی آئینی مدت پوری کریں گے،سعدیہ سہیل رانا

عثمان بزدار اپنی آئینی مدت پوری کریں گے،سعدیہ سہیل رانا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد مخالفین کو سکون مل جانا چاہیے عثمان بزدار اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام افواہوں کو ختم کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر شور و غوغا کرنے والوں کو وضاحت آنے کے بعد سانپ سونگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے تاریخ میں پہلی بارکرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ّتحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے۔ ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا گزشتہ 10 برس کے دوران کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔

سعدیہ سہیل

مزید : میٹروپولیٹن 1